• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں کوئی ایسا نہیں جو دوسرے کا مداح ہو، انیل کپور

بھارتی ورسٹائل اداکار انیل کپور نے اپنی فیلمی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں کوئی ایک دوسرے کا مداح نہیں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انیل کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بچوں کے پیشہ ورانہ کام سے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔ 

اپنے انٹرویو کے دوران انیل کپور نے انکشاف کیا کہ لوگ ان سے بیٹے کے کام سے متعلق اکثر سوالات کرتے ہیں۔ 

انیل کپور نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ "تم اپنے بیٹے کو سمجھاتے نہیں ہو؟ اس کو بولو کہ کچھ کمرشل فلمیں کرے وہ اسٹار والے کردار کیوں نہیں کرتا۔"

 اس سے متعلق نامور اداکار نے کہا کہ "میں کہتا ہوں کہ وہ یہ کردار بھی کرے گا، اسے لگتا ہے کہ جب وہ یہ کرنا چاہے گا تب کرے گا، میں اسے یہ بولنا نہیں چاہتا کہ تم یہ کرو یا وہ کرو یا کچھ بھی۔ میرا ماننا ہے کہ مجھے اپنے بچوں کو وہ کرنے دینا چاہیے جس پر وہ یقین رکھتے ہوں۔"

خیال رہے کہ دونوں باپ بیٹے "اے کے ورسز اے کے" کے بعد اب نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم "تھر" میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کبھی یہ بات نہیں کرتا کہ آپ ایسا کرو یا ویسا کرو، بچے خود سے اپنے کام کرتے ہیں، جن میں بیٹی ریا کپور بھی شامل ہیں۔ 

انیل کپور کا کہنا تھا کہ یہاں یا وہاں اگر مجھے لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر غلط کر رہے ہیں تو میں آگے بڑھ کر بتادیتا ہوں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہو، مگر اگر ایسا کرنا ہی ہے تو کرو، میں کیا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا والد نہیں ہوں جو ڈنڈی لے کر ساتھ بیٹھوں، انہیں نصیحتیں کروں۔ 

انیل کپور کا کہنا تھا کہ میرا تو پورا گھر آزاد ہے، سب کا اپنا نکتہ نظر ہے، جہاں سب کا فلم، کھانا، کپڑوں اور ایتھلیٹکس سے متعلق الگ پسند ہے۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیملی میں کوئی ایسا نہیں جو گھر میں کسی اور کا مداح ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید