• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی IMF کو بجلی و تیل پر سبسڈی میں خاطر خواہ کمی کی یقین دہانی

پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیر سے پہلے بجلی و تیل پر سبسڈی میں خاطر خواہ کمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

دوحہ میں چُھٹی کے باوجود پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف سے آج تکنیکی مذاکرات کا یہ تیسرا روز ہے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خزانہ کر رہے ہیں، تین دن کے مذاکرت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بجلی و گیس پر سبسڈی کے مکمل خاتمے کے بجائے قسطوں میں اس کا خاتمہ کرے گا، آئی ایم ایف کو بجلی بنانے کے کارخانوں کی نجکاری کا پروگرام بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی وفد نے معیشت کی صورتحال اور بجلی و گیس کے نرخوں پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستان نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پہلے سے ہی زیادہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا شیڈول بھی آئی ایم ایف کو دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے متعلق پاکستان نے رعایت مانگی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید