• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سیٹ 5 مخصوص نشستیں اب کسے اور کیسے ملیں گی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والی 5 مخصوص نشستیں فوری طور پر انہیں ملیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والی 5 مخصوص نشستیں فوری طور پر انہیں ملیں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے سے پنجاب میں ڈی سیٹ ہونے والے 25 میں سے 5 ارکان مخصوص نشستوں پر تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والی 5 مخصوص نشستیں فوری طور پر انہیں ملیں گی۔

الیکشن کمیشن کا موقف پی ٹی آئی کے دعویٰ کے برعکس ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 20 سیٹوں پر الیکشن ہوگا، جس کے بعد مخصوص سیٹوں کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر الیکشن کے بعد اسمبلی میں دوبارہ تناسب طے ہوگا۔

آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق متفقہ فیصلہ سنایا۔

قومی خبریں سے مزید