• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحری ک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رہنما عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جو ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان اور پانچ نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رات گئے کراچی میں  پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا۔

عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمٰن نے کہا کہ چھاپے کے وقت عالمگیر خان گھر پر نہیں تھے۔

مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

قومی خبریں سے مزید