• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، معاشی مسائل ٹھیک کرنے سے متعلق اقدامات کرنے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی، جس میں ملک کی معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سینئر حکومتی وزراء، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی  قیادت نے شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے  وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار اور موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید