• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکا ویمنز ٹیموں کی شدید گرمی میں بھرپور ٹریننگ

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے سیریز کی تیاری کے لیے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

شدید گرمی کے باجود دونوں ٹیموں کی کھلاڑی بھرپور پریکٹس کرتی نظر آئیں، 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ساؤتھ اینڈ کلب ڈی ایچ اے گراؤنڈ پر سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا۔

پہلے فزیکل ٹریننگ کی، بھرپور بیٹنگ اور بولنگ کے سیشن نیٹ ایریا میں ہوئے دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر انہیں خوشی ہوئی یہ دورہ سری لنکن ٹیم کیلئے بہت اہم ہے۔

سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کررہی ہے، جب سری لنکا میں حالات معمول کے مطابق نہیں، سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ سری لنکا امن پسند عوام کا ملک ہے۔

18روزہ دورے پر موجود سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی 24 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے میچز کا آغاز یک جون سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید