• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،مسافرپریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے میں ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام بدستور متاثر ہے، گزشتہ روز بھی ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی بیشتر ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں اور ان کو لینے کے لیے آنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پاک بزنس ایکسپریس اپ پونے چار گھنٹے، کراچی ایکسپریس اپ تین گھنٹے 20 منٹ، شالیمار ایکسپریس ڈائون دو گھنٹے 47منٹ، پاکستان ایکسپریس اپ دو گھنٹے 52 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس اپ پونے تین گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس اپ دو گھنٹے 18 منٹ، خیبر میل ایکسپریس اپ 38 منٹ، خیبر میل ڈائون ایک گھنٹہ 13 منٹ، گرین لائن اپ ایک گھنٹہ 20 منٹ، تیزگام اپ ڈیڑھ گھنٹہ، علامہ اقبال ایکسپریس ڈائون 59 منٹ اور دیگر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ملتان سے مزید