سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شہزاد وسیم کو جواب دے دیا۔
ایوان بالا میں خطاب کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف والے ایسے بین ڈالنے سے اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سنجیدہ سیاسی قیادت نے پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کیا ہے۔
قائد ایوان نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن کو پاکستان کا بڑا درد ہے، ہم نے تحمل کے ساتھ ان کا بین اور رونا دھونا سنا۔
اعظم نذیر تارڑ کے خطاب کے دوران بھی پی ٹی آئی سینیٹرز نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور خوب شور مچایا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز اس دوران چیئرمین سینیٹ کے سامنے پہنچ گئے، جس پر صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ اپنی نشستوں پر جاکر احتجاج کریں۔
اس پر پی ٹی آئی ارکان واپس اپنی نشستوں پر چلے گئے لیکن نعرے بازی جاری رکھی۔