پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ شرپسند جتھے پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گِرا چکے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان حقیقی منزل نہیں پاسکتا۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہوگا۔