• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت سے فوری طور پر الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے سے اہم شخصیت کو آگاہ کردیا گیا اور طے پایا کہ حکومت کے خلاف محاذ آرائی کو سختی سے ساتھ نمٹا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کرے گی۔

نواز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ رانا صاحب! آپ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اجلاس کے دوران پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اور سیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے مذاکرات پر نواز شریف اور شہباز شریف نے تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لانگ مارچ پر پلان مرتب کرکے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ۔

ن لیگی مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ ن لیگ اپنا تیار کردہ ایجنڈا شام کو اتحادی جماعتوں کے ویڈیو لنک اجلاس میں شیئر کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید