• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس، تعداد 57 ہوگئی

برطانیہ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ میں بھی پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کو کنٹرول کرنا ممکن ہے، اس بات کا ثبوت نہیں کہ وائرس میں تبدیلی واقع ہوئی ہو۔

طبی ماہرین کہتے ہیں منکی پوکس کی صورتحال کوویڈ جیسی نہیں ہے۔

اس سے قبل فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا میں منکی پاکس وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید