• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجیت سنگھ کی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی نوید

ممبئی (آئی این پی) معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنے پاکستانی پرستاروں کو یہ نوید سناتے ہوئے خوش کردیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ 35سالہ گلوکار ارجیت سنگھ نے اس اختتام ہفتہ پر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ارجیت کی جانب سے اپنے متوقع دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کی جس پر لوگوں نے اس پر ان کا خوب خیرمقدم کیا۔ ارجیت کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

دل لگی سے مزید