• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کو ایک اور ریت کے طوفان کا سامنا، پروازیں معطل کردی گئیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

عراق کو ایک اور ریت کے طوفان کا سامنا ہے، گرد آلود ہواؤں کے باعث عراق میں سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے۔

عراق میں ریت کے طوفان کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے سے بغداد، اربیل اور نجف میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کردی گئیں۔

پڑوسی ملک کویت نے میں بھی پروازیں روک دی ہیں۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سانس لینے میں مشکلات پر عراق بھر میں ایک ہزار سے زائد افراد اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل سے اب تک عراق میں آنے والا یہ ریت کا نواں طوفان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید