• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے سندھ کو ہم اب سری نگر ہائی وے بنائیں گے، علی زیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ رات سے پورے پاکستان میں جاری ریاستی دہشتگردی کبھی نہیں دیکھی، پورے سندھ کو ہم اب سری نگر ہائی وے بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جمہورہت کا لبادہ اوڑھے اِن سے بڑا ریاستی دہشتگرد کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہم نے احتجاج سے کسی کو نہیں روکا، آپکے اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کا عزم مزید بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت مقامی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شہید ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بےگناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید