وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بات اب گالیوں سے بڑھ کر گولیوں تک آچکی ہے، واضح کر دوں کہ ان ریاست مخالف کارروائیوں کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔
حمزہ شہباز نے گزشتہ شب فائرنگ کے نتیجے میں شہید والے پولیس اہلکار کمال احمد کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کانسٹیبل کمال احمد شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلاتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی پی ٹی آئی آرگنائزر کے ہاتھوں شہادت ملک میں فساد برپا کرنے کی سازش ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا۔