• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Firing In Turbat 2 Killed
بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا جبکہ پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے نواحی علاقے زامران میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے طاہر اور صدام نامی 2 افراد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ادھر پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشتہ خرہ، سربند اور حیات آبادکے علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ اس دوران 14افغان باشندوں سمیت 33 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔

مشتبہ افرادکے قبضہ سے 4 پستولیں اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین