• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان حیدر کے قتل میں ملوث دہشتگرد فوری گرفتار کئے جائیں، شیعہ رہنما

کراچی (پ ر) مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سلمان حیدر کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے،2 ماہ گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی ہے وزیراعلیٰ سندھ کا سلمان حیدر کے قتل کا نوٹس لینا صرف زبانی دعوے ثابت ہو رہے ہیں، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی ریاستی ادارے مایوس کن کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی،سلمان حیدر کےبھائی ذزیشان حیدر اور دیگر رہنمائوں نے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید