• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچے جاں بحق

افریقی ملک سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

دارالحکومت ڈاکار سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیوائونے نامی قصبے کے بچوں کے اسپتال کے وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ اس سانحہ کے باعث لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیگال کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ عبدالعزیز سائیداباخ اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ 

سینیگال کے صدر میکی سال اس وقت انگولا کے سرکاری کے دورے پر انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید