• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کا احتساب کرے، سراج الحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کا احتساب کرے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کریں، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک میں احتساب کو مؤثر بنانے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کا احتساب کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما اور پنڈورا اسکینڈلز میں تینوں حکمران جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی عدالتوں میں انصاف صرف طاقتور افراد کو میسر ہے، عام آدمی کامعمولی کیس ختم ہونےمیں برسوں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وفاقی شریعت عدالت کے سود سے متعلق فیصلے پر من و عن عمل کرے۔

قومی خبریں سے مزید