• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بتادیا۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’جو مداح یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں تو اُنہیں بتانا چاہوں گی، میں اپنا خیال رکھ رہی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کام سے بریک لیا تاکہ  میری جِلد کو سُکون کا سانس ملے اور میرے بالوں کو آرام مل سکے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس وقفے میں اپنے مداحوں کے بھی تمام پیغامات کو پڑھ رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اُن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید