• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ( این این آئی)ایف سی بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کی میڈیکل ٹیمیں علاقے میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر امداد فراہم کر رہی ہیں،4591 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔ ہیضے کے 1002 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 140 واٹر باؤزر کام کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 متاثرہ دیہاتوں میں 632000 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید