• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج گر ے یا کل، حکومت ختم ہوکر رہے گی، شیخ رشید

راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج گر ے یا کل یہ حکومت ختم ہوکر رہے گی ،یہ نہیں بچ سکتی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑ میں رکن خرید کر بھی حکومت نہیں بچاسکتے، پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضا فہ،2 ہزارروپے مہینے کی خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ چوروں کے اس فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ 20کروڑروپے میں رکن کو خرید کر بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکتے، جو وزیراعظم کرپشن پر فخر کریں اور ایف آئی اے ہاتھ جوڑ کرکھڑی ہو تو انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت سب کرپشن کےمقدمات والے عنقریب جیلوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضا فہ،2 ہزارروپے مہینے کی خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی۔

ملک بھر سے سے مزید