گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 2مزدورزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔ کوہلووالا کے علاقہ میں زیر تعمیر گھر کی شٹرنگ لکڑیاں کمزور ہونے کی وجہ سے گر گئیں جس کی وجہ سے شٹرنگ پر کھڑے دو مزدور40سالہ محمد یٰسین اور 50سالہ نواز شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرو ادیا گیا ہے۔