• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب لوگ نکلے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں ہونگے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے ،حکومت عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی‘ایک ووٹ کی اکثریت ، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایک کی خیرات، کیسے چلے گی یہ حکومت؟اگر عمران خان گھر بھی بیٹھ جائے تو یہ 11اتحادی پارٹیاں ایک مہینہ بھی اکٹھے نہیں چل سکتیں۔ اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں اسے چلانا سیاسی پارٹیوں کے بس میں نہیں ‘یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، کیس ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے کیونکہ ان کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11اتحادی جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی۔ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے اور آج بھی یہ مال بنانے، بچانے اور گھر جانے کے لئے آئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید