• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کو سفری انتباہ

اسرائیل نے ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا
 اسرائیل نے ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کیلئے انتباہ جاری کردیا

اسرائیل نے ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے  سفری انتباہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ پچھلے ہفتے پاسداران انقلاب کے کرنل کا قتل ہونے کے بعد ایران نے دھمکی آمیز بیانات دیے ہیں۔

اسرائیلی ایجنسی کی جانب سے سفری انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں اسرائیلی شہریوں کو ایران کی طرف سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

انتباہی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آرمینیا، آذربائیجان، عراق، ترکمنستان، افغانستان اور ترکی کا سفر کرتے ہوئے بھی محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ 22 مئی کے روز تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل خدائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز نے اسرائیل پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید