• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونالی باندرے نے جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اگلے پروجیکٹ کو افواہ کہہ دیا

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے ساؤتھ کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ کی خبروں کو افواہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

کینسر کو شکست دے کر اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے والی 47 سالہ سونالی باندرے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو ’دی بروکن نیوز‘ سے کررہی ہیں، جس کا 10 جون کو پریمیئر ہے۔

سونالی باندرے جنہوں نے 1994ء میں گووندا کے ساتھ فلم آگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ڈیبیو پر فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ان کا اداکاری کا سفر دو دہائیوں پر محیط ہے، وہ حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض سے صحتیاب ہوئی ہیں، نے مختصر وقفے کے بعد انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

سونالی باندرے کی یہ ویب سیریز برطانوی سیریز کا آفیشل آڈپٹشن ہے، جس کی کاسٹ میں جے دیپ، شریا پالیگاؤن کر، اندرے نیل سین گپتا، فیصل رشید اور کرن کمار شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی ویب سیریز کا آفیشل ٹریلر شیئر کیا، جس سے پتا چلتا ہے یہ میڈیا کے کاروبار اور سیاست سے متعلق ہے اور اس کے پہلے لک میں سونالی باندرے کی اداکاری متاثر کن ہے۔

چند دن قبل ہی یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سونالی باندرے ساؤتھ فلم نگری کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اگلی فلم میں کام کریں گی۔

حالیہ انٹرویو میں سونالی باندرے اس نوعیت کی خبروں کو افواہ قرار دے کر مسترد کردیا اور ساتھ ہی استفسار کیا کہ میں نہیں جانتی کون ہے، برائے مہربانی مجھے بتائیں، مجھے کچھ بھی پتہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچ یہ ہے اس حوالے سے میں لاعلم ہوں، میں اس خبر کو جعلی کہہ سکتی ہوں، اگر اس میں کچھ سچائی ہے تو فی الحال مجھ تک نہیں پہنچی، میرے لیے سنسنی خیز ہے۔

کینسر سے صحتیابی کے بعد کیمرے کا سامنا کرنے کے دوران کے احساسات شیئر کرتے ہوئے سونالی باندرے نے کہا کہ میں شوٹنگ کے آغاز میں خوفزدہ نہیں، لیکن نروس تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نروس ہونا خود کو بہتر کرنے اور اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کےلیے اچھا ہوتا ہے، میں اسے اچھی گھبراہٹ کہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید