بھارتی فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیرئیر کے اختتام کے دنوں کو یاد کرلیا۔
بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق کمل ہاسن نے بتایا کہ1960ء میں بطور چائلڈ اسٹار ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا، لیکن اُن کے 2 دانت کیا ٹوٹے اُن کا تواداکاری کا سفر ہی ختم ہوگیا۔
لیجنڈاداکار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر فلمی سفر شروع کیا تو میں بالکل تربیت یافتہ طوطے جیسا تھا۔
اس دور میں نے ایم جی رام چندرن اور شیواجی جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ بطور چائلڈ اسٹار کام کیا، جو یقینی طور پر میری خوش قسمتی تھی۔
کمل ہاس نے بتایا کہ انہوں نے 1960 سے 1962 کے دوران بطور چائلڈ اسٹار کئی تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےاور کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔
لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا بطور چائلڈ اسٹار میں کیا کررہا ہوں، اس سے بے خبر تھا کہ کتنے بڑے اسٹار ز کے ساتھ میں کام کررہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران ایک حادثہ ہوا اور میرے سامنے کے 2 دانت ٹوٹ گئے، جس کے بعد میری بطور چائلڈ اسٹار مانگ ختم ہوگئی۔
اس کے بعد جب میں بچہ نہیں رہا، بڑا ہوگیا اور ایک عام آدمی سی زندگی گزارنے لگا تو مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا خوش قسمت تھا، جس نے ایم جی آر اور شیواجی جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
کمل ہاس نے اُس دورکا بھی تذکرہ کیا جب وہ تامل اداکار تھے اور شمی کپور چنئی میں فلم کی عکس بندی کے لیے موجود تھے، ان ہی دنوں محمد رفیع اے وی ایم اسٹوڈیو میں گانے کی ریکارڈنگ کراتے تھے، یہ سب میرے لیے خوابوں کی دنیا جیسا تھا۔
کمل ہاس کی نئی فلم ’وکرم‘ 3 جون سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے، جسے وجے ستوپتی اور فہد فاضل جیسے بڑے اسٹار بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔