بلدیاتی انتخابات کے بعد خضدار میونسپل کارپوریشن کا میئر نیشنل پارٹی کا ہوگا، ڈپٹی میئر جمعیت علمائے اسلام کا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بی این پی اور وائس چیئرمین جمعیت علمائے اسلام کا ہوگا۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم میں شامل تین جماعتوں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی و صوبائی عہدیداران سردار محمد اسلم بزنجو، ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ اور مولانا عنایت اللّٰہ رودینی نے مشترکہ پریس کانفرس کی۔
پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کی میئر شپ نیشنل پارٹی، ڈپٹی میئر جمعیت علمائے اسلام، ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جمعیت علمائے اسلام کو ملے گی۔
تینوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کے بعد صوبے میں پی ڈی ایم کا یہ پہلا اتحاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اتحاد میں عوام کا وسیع تر مفاد ہے، اس سے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ہوگی۔