• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کی آخری رسومات سے دلخراش مناظر

فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر
فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر 

بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی ادا کی جا رہی آخری رسومات کے دوران والدین جوان بیٹے کی موت پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آنسو بہاتے رہے۔

قاتلانہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والے سدھو موسے والا کی بھارتی پنجاب، ضلع منسا کے گاؤں میں  آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔

اس دوران بھارت سمیت پاکستانی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھی اُن کا نام ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہے۔

سدھو موسے والا کی میت سے لپٹے والدین کی متعدد جذباتی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سدھو موسے والا کی والدہ کو جوان بیٹے کی موت پر اپنے شوہر کے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


دوسری جانب سدھو موسے والا کے پالتو کتے بھی غم سے نڈھال ہیں، دونوں پالتو کتوں نے کھانا کھانا چھوڑ دیا ہے جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہیں۔

واضح رہے کہ قاتلانہ حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کی شام قتل ہونے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے، پوسٹ مارٹم کے دوران سدھو موسے والا کی لاش میں سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں۔

سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک گولی سدھو موسے والا کی کھوپڑی سے بھی نکالی گئی ہے جو کہ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید