• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات 2 جون کو سماعت کریگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن میں سماعت کرے گا۔

سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 خواتین، 2 اقلیتی نشستیں انہیں دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد پارٹی پوزیشن کے تحت نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید