• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی آئینی حقوق کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے، شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک اور خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس کے نام ایک اور خط لکھ دیا ہے.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی پٹیشن گزشتہ چار سال سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن تاحال کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے.

درخواست آخری مرتبہ 15مارچ 2022کو سماعت کیلئے مقرر تھی، لیکن اس روز عدالت نے سماعت 29مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ عدالت جون سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بنچ میں شامل دو جج صاحبان ریٹا ئر ہورہے ہیں تاہم مقرر تاریخ پر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر سماعت نہیں ہوسکی.

رواں ماہ جون میں کیس فیصلہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 13جون سے تین مہینے کیلئے چھٹیوں پر جارہی ہے جبکہ اس دوران بنچ میں شامل ایک جج اگلے ماہ جولائی اور ایک جج اگست میں ریٹائر ہورہاہے۔

ملک بھر سے سے مزید