لاہور(نمائندہ جنگ) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات لاہور و رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے دورہ ترکی کی اطلاع کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے دی جارہی ہے،عدالتی ادارے اس کرپشن اور فضول خرچی کا نوٹس لیں۔اپنے بیان میں کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر مصدق ملک کے مطابق حکومت کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔عوام کے لیے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی اور اپنی ذاتی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے ہیں ۔