ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے کیس کا فیصلہ آگیا، جس کے مطابق ایمبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جانی ڈیپ چھوٹے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہیئرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے مجرم قرار پائے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جانی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہیئرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ 11 اپریل کو ورجینیا میں شروع ہونے والے ہتک عزت کے مقدمے میں ایک دوسرے پر جسمانی اور جذباتی زیادتی کا الزام لگارہے تھے۔
ایمبر ہرڈ کا الزام تھا کہ ان کے سابق شوہر جانی ڈیپ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ جانی ڈیپ کا دعویٰ ہے کہ امبر ہرڈ جھگڑالو بیوی تھی جس نے بوتل مار کر ان کی انگلی کاٹ دی تھی۔