اسلام آباد (خبر نگار،جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھ پر سازش کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے ، رانا ثنا اللہ نے میری بہنوں کے گھروں پر ریڈ کیا ، کبھی معاف نہیں کروں گا، عمران خان موجودہ حکومت کو نہیں مانتے، ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ،حکومتی لوگ اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں ،سپریم کورٹ نوٹس لے،گزشتہ روز ضلع کچہری اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں ، موجودہ حکومت اس ملک کو کچھ نہیں دے پائی ، موجودہ حکومت نے گھی اور آٹے پر سبسڈی ختم کی ، جھوٹی ایف آر آرز بنائیں ، اجرتی قاتل راناثنااللہ ہر روز لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔