اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملہ زیرِ سماعت آیا۔
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
ان کی درخواست ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 20 جون تک منظور کرلی۔ ضمانت پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کی گئی۔
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف تھانہ کوہسار اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔