• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ بالی ووڈ شخصیات جنہیں گینگسٹرز سے دھمکیاں ملیں

گینگسٹرز کی دھمکیوں کا شکار ہونے والے بھارتی اسٹارز
گینگسٹرز کی دھمکیوں کا شکار ہونے والے بھارتی اسٹارز

پڑوسی ملک بھارت میں کئی مشہور شخصیات کو گینگسٹرز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

سُپر اسٹار سلمان خان، شاہ رخ خان، گلوکار سدھو موسے والا سے لے کر سونو نگم تک، ستاروں نے مختلف وجوہات کی بنا پر دھمکیاں ملنے کی شکایت کی تھی۔

یہاں، ان مشہور بھارتی شخصیات پر ایک نظر ڈالیں جنہیں غنڈوں نے دھمکیاں دی تھیں:

سلمان خان:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو راجستھان میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جہاں وہ کالے ہرن کیس میں عدالت میں پیش ہو رہے تھے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ  ’سلمان خان کو یہیں، جودھپور میں مار دیا جائے گا پھر اُنہیں ہماری اصل شناخت کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔‘

سدھو موسے والا: 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو بھارتی ریاست پنجاب میں ان کے گاؤں میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں ایک انٹرویو میں میکا سنگھ نے بتایا کہ سدھو کو تین سال قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔

شاہ رخ خان: 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپنی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق جوہو میں پروڈیوسر کریم مورانی کی رہائش گاہ کے باہر چار راؤنڈ فائر کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق، ’اُس جگہ سے ایک نوٹ ملا تھا جس پر لکھا تھا کہ شاہ رخ خان اگلا ہدف ہوں گے۔‘

بعد ازاں بومن ایرانی اور سونو سود جو اس فلم کا حصہ تھے، اُن کو بھی انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں ملیں۔

سونو نگم:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

2013 میں، پولیس نے بتایا کہ گلوکار سونو نگم کو مبینہ طور پر انڈر ورلڈ کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دیں اور کسی دوسری کمپنی کے ساتھ سائن اپ کریں جس کا انتخاب ان کے ذریعے کیا گیا تھا۔

ارجیت سنگھ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے گلوکار ارجیت سنگھ کو دھمکی دی اور 5 کروڑ روپے دینے کو کہا۔ انہوں نے گلوکار سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے لیے کنسرٹس میں مفت پرفارم کریں تاہم گلوکار نے کسی قسم کا پولیس تحفظ لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے علاوہ، اُنہوں نے روی پجاری کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید