• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آرز کے حوالے سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں،شاہ محمود

لاہور ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ   پانا ما لیکس پرٹی او آرز   کے حوالے سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے،حکومتی ٹیم ہمارے لیڈر کے خلاف ایسے بیانات دے کر ماحول خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر سعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی،حکومتی ٹیم ہمارے لیڈر کے خلاف ایسے بیانات دے کر ماحول خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق سعد رفیق کے بیان پر حیر ت ہوئی ، پانا ما لیکس کیلئے ٹی او آرز بنانے کے حوالے سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اور یوں لگتا ہے جیسے حکومت معاملات کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی۔واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے مگر وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں،پتانہیں یہ لوگ کدھرسے آگئے ہیں جنہیں سیاست کرنانہیں آتی۔
تازہ ترین