• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دیدیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دے دیا۔

اپر دیر جلسے سے عمران خان کے خطاب پر پی ڈی ایم ترجمان نے ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان نیازی تھکا ہوا، ہارا ہوا، پسپا ہوا ناکام سیاسی کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لیڈر نہیں ایکٹر ہے، لیڈر مفرور نہیں ہوتا جیل جاتا ہے، یہ ملک کا پہلا لیڈر ہے، جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے راہداری ضمانت لی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی سہولت کاروں اور بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں رہنے اور آنے کے عادی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد، راولپنڈی اور عدلیہ کو دباؤ میں لاکر دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ ادارے عمران نیازی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں نے تحریک انصاف کے دفاع کا نہیں پاکستان کے دفاع کا حلف اٹھایا ہے، نیوٹرل کی نیوٹرلیٹی کا فیصلہ پورے ادارے کا ہے۔

قومی خبریں سے مزید