• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں دوبارہ مارچ اسلام آباد لے کر آئیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں کرسکیں گے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ دوبارہ مارچ اسلام آباد لے کر آئیں۔

 جیو نیوز کے  پروگرام’نیا پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی کہانی اب ختم ہوچکی ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سے بات کریں جو روز ہمیں برا بھلا کہتا ہے، یہ سیاست دان تو ہے ہی نہیں، یہ ملک میں انتشار چاہتا ہے، کیا عمران خان کوئی سیاسی بات کرتے ہیں؟

 رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایک آدمی روز ہمیں کہتا ہے کہ جب تک زندہ ہوں میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، روز کہتا ہے وہ ہمیں تسلیم نہیں کرے گا، کیا ہم اس کے پاؤں پڑ جائیں کہ ہمیں تسلیم کرو۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، اس میں تقریباً تمام ایجنسیوں کی اِن پُٹ لی جاتی ہے، تمام ایجنسیوں کی اِن پُٹ پہلے  بھی لی جاتی تھی، پریکٹس تو پہلے بھی یہی تھی، سیاستدانوں کی جتنی رپورٹس بنتی ہیں میرا نہیں خیال کسی اور کی بنتی ہوں گی، ہماری قیادت نے ہمیشہ آزادانہ فیصلے کیے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ راجہ ریاض میں کیا نقص ہے؟ کیا وہ ایم این اے منتخب نہیں ہوئے؟ راجہ ریاض ان لوگوں سے سو درجے بہتر انسان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید