• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے کا پلان 24 گھنٹے میں طلب کرلیا، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کا پلان 24 گھنٹے میں طلب کر لیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے  بیان میں کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے سے متعلق  پلان  24 گھنٹے میں طلب کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے توانائی، پیٹرولیم اور خزانے کے وزراء کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم  دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن رکھنے  کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی محسوس ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید