اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو سولین افسران کی جانچ پڑتال کا اختیار دینے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن حیران کن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تصدیق اور اسکریننگ سویلین کی جگہ کو cede کرنے کے مترادف ہے۔ آئی ایس آئی ملک کی سب سے بڑی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی ہے، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال، افغان صورتحال، کشمیر سمیت اس طرح کے دیگر متعلقہ مسائل کے پیش نظر یہ اضافی ٹاسک اس پر مزید بوجھ ہوگا۔