اسلام آباد (ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ الیکشن سے متعلق عوام کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم 19جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے‘اگرعمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف‘حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کیلئے، 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45فیصد گیس، 9روپے بجلی اور 250 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہناتھاکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔