لاہور(اے پی پی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما و وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ ہماری مکمل سپورٹ آپ کیساتھ ہے اورہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیاسی اتحاد آئندہ بھی جاری رہے،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔