اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ووزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کیساتھ ایک خوشحال پاکستان ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اقتصادی وژن متحرک معیشت کیساتھ ایک ایسا خوشحال پاکستان ہے جہاں ترقی پائیدار اور جامع ہو، جہاں سب کیلئے روزگار اور کاروبار کے مواقع ہوں، جہاں ہم غربت کا خاتمہ اور اپنے تمام شہریوں کو باوقار معیار زندگی فراہم کر سکیں ۔