مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے تک محدود کردی جائے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تیس جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا۔
دوسری جانب وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ جن علاقوں کے لوگ بل ادا نہیں کرتے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔