• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور عوام کو ہمارے دور کے دیے گئے ریلیف ختم کردیے ہیں۔

دوران اجلاس عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈلائنز دیں اور کہا کہ ان کی حکومت کے معاشی اعداد و شمار کو اُجاگر کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف ان کی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں، حکومت کے معاشی صورتحال پر جھوٹے پروپیگنڈا کو عیاں کریں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، ہم مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آواز بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک نہ تھا، ترجمان حکومت کے معاشی صورتحال پر جھوٹے پروپیگنڈا کو عیاں کریں۔

قومی خبریں سے مزید