پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد ملک بھر کے پمپس پر رش لگ گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پھیلنے کے بعد کراچی، لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، شکرگڑھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں پمپس پر رش لگ گیا۔
لوگوں کی بڑی تعداد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی افواہ سنتے ہی پیٹرول پمپس پر پہنچ گئی، جہاں طویل قطاریں لگ گئیں۔
کراچی اور لاہور کے مختلف پیٹرول پمپس پر بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔
ادھر بہاولپور، گوجرانوالہ اور شکر گڑھ کے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سواروں کے درمیان پیٹرول کے حصول کے لیے دھکم پیل اور جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔