اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، نیب گواہ ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر کراچی مرزا ناصر اور دیگر عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا، دوران سماعت عدالت نے نیب گواہ مرزا ناصر کا بیان قلمبند کیا اور مزید سماعت 29 جون تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔