وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیا بجٹ معاشی استحکام لے کر آئے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے مراعات رکھی گئی ہیں، نوجوان طبقے کی فلاح کیلئے خصوصی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کی فلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف دیا گیا، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی حد کو 6 لاکھ سے بڑھا 12 لاکھ روپے کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے بھی ٹیکس استثنیٰ تجویز کیا گیا ہے۔