• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر پرویز مشرف کی موت کی خبروں اور پھر اہلِ خانہ کی وضاحت کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید